حکومت مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، خورشید شاہ/رضا ربانی،طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے کیونکہ حکومت واحد سٹیک ہولڈر نہیں، سوات میں نتخابی جلسہ سے خطاب

منگل 22 اپریل 2014 07:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزینش لیڈر خورشید شاہ اور سنیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں کیونکہ حکومت واحد سٹیک ہولڈر نہیں ہے اُنہوں نے کہاکہ حکومت مذاکرا ت کے حوالے سے ان کیمرہ اجلاس بلائیں اور تمام سٹیک ہولڈرز سے ملکر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں اُنہوں نے کہاکہ اگر حکومت بعض باتیں جو کہ سیکرٹ ہو بتانا نہ چاہے تو اُس کو بے شک سامنے لائے لیکن مذاکرات کے آڑ میں طالبان کو موقع مل رہاہے کہ وہ خود کو ارگنائز کریں اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت طالبان کے حوالے حتمی فیصلہ کریں کہ اُن کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا اُن کے خلاف اپریشن کرنا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوا ت میں حلقہ پی کے 86ضمنی انتخابات کے حوالے سے نامزد اُمیدوا رمحمد شاہی کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان بل ایک کالا قانون ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس کالے قانون کو کسی صورت اسمبلی سے منظور نہیں ہونے دیگی اُنہوں نے عوامی سے مطالبہ کہ وہ اس ضمنی انتخابات میں پی پی پی کے نامزد اُمیدوار محمد شاہی کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست اور غریب دوست پارٹی ہے اُنہوں نے کہ پی پی پی کی حکومت نے یہاں بے نظیر یونیورسٹی منظور کرکے بنوایا جبکہ کیڈٹ کالج اور خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم شروع کردی اُنہوں نے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لئے قربانیاں دی ہے اسلئے اُن کی قربانیان آج آپ لوگوں سے تقاضہ کرتی ہے کہ آ پ اپنے شہداء کے خاطر محمد شاہی کو ووٹ دیں کر کامیاب کرو ں جلسے شازیہ اورنگزیب ،پی پی پی سوات کے صدر شمشیر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :