وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آلو کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس ،30روپے فی کلو گرام تک قیمت کرنے کا عزم

منگل 22 اپریل 2014 07:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آلو کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا اور فی کلو گرام30روپے تک قیمت کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافع خوروں کو آلو کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے،آلو کی قیمت کم کرنے کیلئے آلو کی درآمد،ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اجلاس میں زرعی اجناس کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیا اور50روپے فی کلو گرام آلو کی فروخت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا،وفاقی وزیر خزانہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آلو کی قیمت بڑھنے نہیں دیں گے،آلو کی قیمت72گھنٹے میں کم نہ ہوئی تو اس حوالے سے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،وزیرخزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں آلو کی کھپت 11لاکھ ٹن سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :