انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید کم ، 98روپے کی سطح پر آنے سے صرف15پیسے کی دوری پر ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان

منگل 22 اپریل 2014 07:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء) انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید کم ہو گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر98روپے کی سطح پر آنے سے صرف15پیسے کی دوری پر ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 97.50روپے سے بڑھ کر97.75روپے اور قیمت فروخت 97.60روپے سے بڑھ کر97.85روپے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر اپنی قدر10پیسے کھو بیٹھا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.40روپے سے کم ہو کر99.25روپے اور قیمت فروخت 99.60روپے سے کم ہو کر99.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 137.25روپے سے کم ہو کر136.75روپے اور قیمت فروخت 137.50روپے سے کم ہو کر137روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 166.75روپے سے کم ہو کر166.25روپے اور قیمت فروخت 167روپے سے کم ہو کر166.50روپے پر آگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کے دن یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب15، 15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.40روپے سے کم ہو کر27.25روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.80روپے سے کم ہو کر26.65روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :