سعودی حکومت کاعمرے پر جانیوالے زائرین کیلئے 15 مئی سے قیام کی مدت 15 یوم کرنے کا اعلان

منگل 22 اپریل 2014 07:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء) سعودی حکومت نے عمرے پر جانیوالے زائرین کیلئے 15 مئی سے قیام کی مدت 15 یوم کرنے کا اعلان کردیا ہے سعودی سفارتخانے ذرائع کے مطابق عمرہ پر جانیوالے زائرین کو 28 دنوں کے قیام کا ویزہ جاری کیا جارہا ہے لیکن ماہ شعبان اور رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالے زائرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث رش پر کنٹرول کرنے اور سعودی عرب میں بیت اللہ شریف میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث سعودی حکومت 15 مئی کے بعد عمرہ کی غرض سے جانیوالے زائرین کو حجاج مقدس میں 15 یوم کے ویزے جاری کریگی جبکہ اس وقت جاری ہونیوالے ویزوں کے قیام کی مدت 28 یوم ہے اس ضمن میں سعودی سفارتخانوں نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔