جنوبی کوریا ، کشتی حادثے میں لاپتہ تمام افراد کی ہلاکت کا خد شہ ظاہر

منگل 22 اپریل 2014 06:50

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)جنوبی کوریا میں سیاحو ں کی کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، جبکہ تحقیقات کے دوران عملے کے مزید چار اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیوٹرز نے بتایا ہے کہ ڈو بنے ہونیوالی تفریحی کشتی کے تین افسران اور ایک انجینئر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ، یہ گرفتاری کپتان اور دوسرے عملے کے اراکین کے حراست میں لینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔