بغاوت کی سازش کے حوالے سے مبینہ وڈیو ٹیپ کا انکشاف، کویتی عدالت کا ملک کے دو ممتاز اخبارات کو دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا حکم

منگل 22 اپریل 2014 06:51

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء) کویت کی ایک عدالت نے سابق اعلی عہدیداروں کی جانب سے بغاوت کی سازش کے حوالے سے مبینہ وڈیو ٹیپ کا انکشاف کئے جانے پر ملک کے دو ممتاز اخبارات کو دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق کویت کے خودمختار روزنامے ”الوطن“ اور ”علم الیوم“ کو وزارت اطلاعات کی جانب سے ان کیخلاف ایک اپیل پر عدالتی فیصلہ سنایا گیا ہے۔

ان اخبارات میں شائع ہونے والی وڈیو ٹیپ نے اس خلیجی ریاست کو ہلاکر رکھ دیا تھا جس کے بعد اس واقعہ کی تحقیقات کی گئیں۔ وڈیو ٹیپ میں ایک خفیہ بحث کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں موجودہ حکمرانوں کا تختہ الٹنے پر بات چیت کی گئی تھی۔ استغاثہ کے مطابق شاہی عدالت نے اس حوالے سے ملنے والے تمام شواہد کے بعد ان دونوں اخبارات کو دو ہفتے تک بند کرنے کا حکم سنایا۔