چین کیساتھ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی، جاپان نے چین کیخلاف جاسوسی مشن بڑھادیا

منگل 22 اپریل 2014 06:51

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء) جاپان نے چین کیخلاف جاسوسی مشن بڑھادیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے جاپانی وزیر دفاع اتسنوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان نے جنوبی جزیرے اوکی ناوا میں اختتام ہفتہ پر اپنی فوجی جاسوسی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ان صلاحیتوں میں اضافے کا مقصد چین کیساتھ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان نے اپنی مسلح افواج کے 4 ای ٹو سی سکواڈرن بھیجنے کے علاوہ قبل از وقت انتباہ دینے والے طیارے اوکی ناوا جزیرے میں بھیجے ہیں۔

جاپان کے خبررساں ادارے کیوڈو کے مطابق یہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس طرح کے طیارے اس جزیرے میں بھیجے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارے جاپانی وزیر دفاع کے حکم پر بھیجے گئے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ کہ چین کی جانب سے سٹیٹس کو میں تبدیلی کے باعث خطرات بڑھ گئے ہیں اور کسی بھی وقت کوئی انہونا واقعہ رونماء ہوسکتا ہے۔ جاپان کی جانب سے نئے تشکیل دئیے گئے اس دفاعی سکواڈرن میں فضائی طاقت بھی شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :