شامی حکومت کا صدارتی انتخاب 3 جون کو کرانے کا اعلان

منگل 22 اپریل 2014 06:52

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء ) شامی حکومت نے تین سال سے جاری خانہ جنگی کے باوجود 3 جون کو نئے صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق شامی سپیکر نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران باضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ اگلے صدارتی انتخابات 3 جون کو ہوں گے۔ سپیکر نے صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے وقت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ صبح سات بجے سے شام سات بجے تک جاری رہے گی۔ فوری طور پر متحدہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے مجوزہ انتخاب پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔