یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ،اوگرا نے قیمتوں میں کمی سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ، سمری وزارت پٹرولیم کو 30اپریل کو بھجوائی جائیگی

منگل 22 اپریل 2014 06:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء ) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، اوگرا نے قیمتوں میں کمی سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے ، سمری وزارت پٹرولیم کو تیس اپریل کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے تیس اپریل کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائی جانے والی سمری میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے ، لائٹ ڈیزل ایک روپے پچاس پیسے ، ہائی اوکٹین دو روپے ، ہائی سپیڈ ایک روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل میں ایک روپے تیس پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی جائے گی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے تیس اپریل کو سمری وزارت پٹرولیم کے بعد وزارت خزانہ کو جائے گی جس کے بعد یکم مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :