”قیامت کی نشانیاں“،شیطان صفت باپ کا ایک سال تک اپنی حقیقی بیٹی سے زیادتی کا ارتکاب،بیٹی سے بیٹی کی پیدائش پر راز فاش،ملزم گرفتار مقدمہ درج،ملزم کا اعتراف جرم

منگل 22 اپریل 2014 06:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)حقیقی باپ اپنی بیٹی کو ایک سال تک اپنی حوس کا نشانہ بناتا رہا،بیٹی نے گزشتہ روز باپ کی زیادتی کے نتیجہ میں بیٹی کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر کے علاقہ انورآباد میں ایک شخص جماعت علی کی بیٹی رخسانہ بی بی کی تقریباً9سال قبل شادی ہوئی تھی جس سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا پیدا ہوئے،بعد ازاں بیٹا انتقال کرگیا اور اس کے خاوند نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر رخسانہ کو تقریباً ڈیڑھ سال قبل طلاق دے دی تھی،اس دوران ملزم جماعت علی اپنی بیٹی رخسانہ کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتا رہا اور ساتھ ہی رخسانہ اور اس کی بیٹی کو قتل کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہتا رہا.

اسی طرح رخسانہ حاملہ ہوگئی مگر ڈر کے مارے اس نے اپنے شیطان صفت باپ کے بارے میں کسی کو آگاہ نہیں کیا،گزشتہ روز رخسانہ نے جب گھر میں بیٹی کو جنم دیا تو اہل محلہ نے رخسانہ سے پوچھا کہ آپ تو دو سال سے طلاق یافتہ ہیں تو یہ بچی کس طرح جنم دی تو اس نے چیخ چیخ کر بتایا کہ میرا باپ جماعت علی میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے،چنانچہ اہل محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر جڑانوالہ پولیس نے ملزم جماعت علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔