پی سی بی نے معین خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ، منیجر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ، ایشین بریڈ مین ظہیر عباس چیئرمین کے پرنسپل ایڈوائزر مقرر ،کوچ کمیٹی ، ہیڈکوچ ، فیلڈنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے تقرر کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم ،سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کو دے گی ، جس کے بعد ان عہدوں پر تقرریاں کی جائینگی

منگل 22 اپریل 2014 06:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے راشد لطیف کے انکا ر کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر اور منیجر کے عہدے پر فائز کردیا ہے ، ایشین بریڈ مین سابق کپتان ظہیر عباس کو چیئرمین کا پرنسپل ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ۔ پی سی بی نے گزشتہ روز معین خان جو ورلڈ ٹی 20اور ایشیا کپ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں کو کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا اور ہے اور انہیں منیجر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہے اس سے پہلے منیجر کی ذمہ داریاں ذاکر خان سرانجام دے رہے تھے اس کے ساتھ ساتھ ظہیر عباس جو کہ پہلے مینجمنٹ کمیٹی کے رکن تھے انہیں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنا پرنسپل ایڈوائزر مقرر کردیا ہے ۔

پی سی بی نے دونوں عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ کوچ کمیٹی ، ہیڈکوچ ، فیلڈنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے تقرر کیلئے 3رکنی کمیٹی جس میں معین خان ، ہارون الرشید اور انتخاب عالم پر مشتمل ہے قائم کردی ہے جو ان تقرریوں کیلئے میرٹ پر سفارشا ت تیار کرکے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھجوائے گی اس کے بعد نجم سیٹھی خود ان تقرریوں کا اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل چیف سلیکٹر کیلئے راشد لطیف کو مقرر کیا گیا تھا مگر بورڈ سے تنازعات اور معاملات طے نہ ہونے پر عہدہ سنبالنے سے چند روز قبل ہی انہوں نے چیف سلیکٹر بننے سے انکار کردیا تھا چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اجلاس سے واپسی پر راشد لطیف سے ملاقات بھی کی تھی مگر کوئی حل نہ نکل سکا جس کے بعد اب معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :