ورلڈ ٹی 20مایوس کن کارکردگی کے اثرات بنگال ٹیم پر ختم نہ ہوسکے ، بورڈ نے ٹیم کیلئے مشہور ماہر نفسیات علی خان کی خدمات حاصل کرکے کھلاڑیوں کے ساتھ منسلک کردیا ،کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کیلئے ماہر نفسیات ان کے ساتھ کام کرینگے ،ہیڈ کوچ کی مشاورت کے بعد ماہر نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ ، صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن

منگل 22 اپریل 2014 06:44

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء ) ورلڈ ٹی 20 مایوس کن کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشہور ماہر نفسیات علی خان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ان کو باقاعدہ ٹیم کے ساتھ منسلک کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی 20میں بے درپے ناکامیوں کے سبب بنگلہ دیشی کھلاڑی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے جس کے لئے بنگلہ دیشی نژاد کینیڈین ماہر نفسیات علی خان کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اعتماد میں ضاافے کے لئے ماہر نفسیات ان کے ساتھ کام کرینگے بنگلہ دیشی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے مین راؤنڈ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی جبکہ کوالیفائنگ رااؤنڈ میں ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم سے شکست ہار گئی تھی نظم الحسن کا کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد ہیڈ کوچ کی درخواست پر ٹیم کے ساتھ ماہر نفسیات کو منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :