بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان سے مکمل سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا ،سیریز 2ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور ٹی 20پر مشتمل ہوگی

منگل 22 اپریل 2014 06:44

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان سے مکمل سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا سیریز دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20پر مشتمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2015ء کے پہلے ماہ میں ہونی تھی لیکن عالمی کپ کی تیاریوں کے باعث سیریز کو آگے بڑھا دیا گیا ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز شیڈول ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سیریز کو آگے بڑھایا گیاہے پاک بنگلہ دیش سیریز میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :