ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن گئی ، 2وزراء نے حلف اٹھالیا ،سندھ کابینہ میں شامل دو نئے وزراء عبد الرؤ ف صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد نے حلف اٹھا لیا،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے حلف لیا جبکہ عادل صدیقی اور فیصل سبزواری وزیر اعلیٰ کے مشیر اور عبد الحسیب خان کو معاون خصوصی مقرر

بدھ 23 اپریل 2014 08:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن گئی ، متحدہ کے دو وزراء نے حلف اٹھالیا ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزراء سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء ، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

حلف اٹھانے والوں میں ڈاکٹر صغیر احمد ، رؤف صدیقی شامل ہیں وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

منگل کی شام گورنر ہاؤس میں سادہ و پر وقار تقریب میں سندھ کابینہ میں شامل ہونیوالے دو نئے وزراء عبد الرؤ ف صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا وزراء سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے حلف لیاجبکہ عادل صدیقی اور فیصل سبزواری کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر اور عبد الحسیب خان کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عبد الرحمن ملک، سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن، اراکین سندھ اسمبلی ، چیف سیکریٹری سند ھ اور آئی جی سندھ پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور تاجر برادری کے رہنما بھی موجود تھے ۔