انسدا ددہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج نے مردہ خوری کے الزام میں دو حقیقی بھائیوں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، 2 مئی کو دوبارہ ملزمان کو انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

بدھ 23 اپریل 2014 08:18

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) انسدا ددہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج نے مردہ خوری کے الزام میں دو حقیقی بھائیوں عارف اور عرفان کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا‘ گزشتہ روز ملزمان کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پولیس تھانہ دریا خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جس پر بحث کے بعد عدالت نے ملزمان کا مزید 10 دن کے لئے جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی تفتیش کو مکمل کر کے ان کو 10 دن بعد دوبارہ عدالت میں پیش کریں یاد رہے کہ ملزمان کو قبل ازیں 7 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں عدالت پیش کیا‘ دریا خان پولیس کے حوالے کیے جانے والے ان ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی‘ جس کے بعد 2 مئی کو دوبارہ ملزمان کو انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔