پی ٹی اے آج تھری جی فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے خصوصی سافٹ ویئر استعمال کرے گی،تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی آ ن لائن کی جائیگی،ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا جائے گا، ہر اگلی بولی پچھلی بولی سے کم سے کم 3فیصد زائد دینا لازمی ہوگا تا،نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا،ترجمان پی ٹی اے

بدھ 23 اپریل 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)آج اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے خصوصی سافٹ ویئر استعمال کرے گی۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی آ ن لائن کی جائیگی، نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیاں اسلام آباد میں اپنے صدر دفاترمیں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بیٹھ کر آکشن میں حصہ لیں گی، آکشن کے لیے سائمنٹینس ملٹی پل راوٴنڈ اسینڈنگ(ایس ایم آر اے) کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف راوٴنڈز کے ذریعے اسپیکٹرم کی مختلف لاٹس کے لیے بیک وقت بولیاں لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بڈنگ کا یہ طریقہ امریکا، سوئیڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں ہونے والی حالیہ نیلامیوں میں اختیار کیا گیا، نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کیے گئے، پارٹیوں کی بولیاں ان کے نام کے بجائے مخصوص رنگ میں ظاہر ہوں گی، آپریٹرز کے نام کی جگہ رنگ کے استعمال سے نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو معلوم نہیں ہوسکے گا کہ بولی کس آپریٹر نے لگائی ہے، اس طرح مسابقت بڑھے گی، ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا جائے گا، ہر اگلی بولی پچھلی بولی سے کم سے کم 3فیصد زائد دینا لازمی ہوگا تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :