آئی ایس آئی فوج کا نہیں بلکہ حکومت کا ادارہ ہے،چوہدری شجاعت ،مکمل خاموشی درست نہیں، حکومت آئی ایس آئی کا دفاع کرے،سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 23 اپریل 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی فوج کا نہیں بلکہ حکومت کا ادارہ ہے ہر سویلین حکومت کے ماتحت ہے اس کا سربراہ وزیراعظم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ اجلاس میں زیرو آور کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ آئی ایس آئی کی تذلیل کی جارہی ہے یہ فوج کے نہیں بلکہ سویلین حکومت کے ماتحت ہیں اس کا سربراہ وزیراعظم ہے حکومت کچھ تو بات کرے بیان دے کہ کیا ہورہا ہے مکمل خاموشی درست نہیں، حکومت آئی ایس آئی کا دفاع کرے ۔