ایرانی وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

بدھ 23 اپریل 2014 08:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)ایرانی وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا،ایرانی وزیرداخلہ نے جمعرات کو پاکستان پہنچنا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا اس کے علاوہ وزیراعظم محمد نواز شریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کرنا تھی تاہم ایران میں کچھ صورتحال کی وجہ سے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے،وہ اب مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :