بھارت میں گائے کی انوکھی شادی، پانچ ہزار مہمان مدعو، دْلہا ،بیل،کو پرکاش اور دْلہن،گائے، کو گنگا کا نام دیا گیا،شادی کی تیاریوں پر 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر خرچ ہو ئے

بدھ 23 اپریل 2014 08:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)بھارت میں ہندو مذہب کے پیروکار جہاں گائے اور کئی دوسرے جانوروں کو مقدس سمجھتے ہوئے ان کی پرستش کرتے ہیں وہیں اب گائے ،بیل کی باقاعدہ شادیوں کا بھی اہتمام ہونے لگا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسی نوعیت کی ایک شادی حال ہی میں انجام پائی، جس میں دْلہا (بیل) کو پرکاش اور دْلہن (گائے) کو گنگا کا نام دیا گیا۔

اس منفرد شادی کی تیاری میں تقریبا دو ماہ لگے۔

(جاری ہے)

دس ہزار آسٹریلوی پاوٴنڈ کی لاگت سے رچائی گئی شادی کی تقریب میں کم سے کم پانچ ہزار افراد شریک تھے جن کی انواع اقسام کے لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں جانوروں کی شادیوں پر بسا اوقات اخراجات 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں۔ پرکاش اور گنگا کی شادی میں بھی یہی ہوا ہے۔ اس نوعیت کی شادیوں میں ہزاروں لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے اور کبھی کبھی یہ تعداد دس ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ شادی میں شرکت کرنے والے خوشی سے رقص کرتے ہوئے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :