سری لنکابرطانوی خاتون سیاح بدھا ٹیٹو نقش کرانے پر گرفتار، ملک بدری کا حکم

بدھ 23 اپریل 2014 08:08

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)سری لنکا نے برطانوی خاتون سیاح کو دائیں بازوں پر بدھا ٹیٹو نقش ہونے پر حراست میں لے لیا ہے اور اس کے بے دخلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، یہ بات پولیس نے منگل کے روز بتائی ۔پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ ایک نامعلوم خاتون کو ملک کے اہم عالمی ایئرپورٹ پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے اور اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے اس کی ملکی بدری کے احکامات جاری کئے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے دائیں بازو پر بدھا کا خاکہ نقش و نگار کیساتھ بنایا گیا ہے ، اس نے کہاکہ اسے پڑوسی بھارت سے آنیوالی پرواز کے پہنچنے کے فوراً بعد ہی حراست میں لے لیا گیا تھا ، اس کے بعد اسے نیگومبومجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے اس کی بے دخلی سے پہلے گرفتاری کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اس نے نہیں بتایا کہ اس کے خلاف کیا الزامات عائد کئے گئے ہیں لیکن سری لنکا نے ایک دوسرے برطانوی سیاح پر پابندی لگا دی تھی جو جزیرے سے گزشتہ سال مارچ میں داخل ہوا ، کے بدھ ازم کی بے ادبی کرتے ہوئے اس کے بازو پر بدھا کا ٹیٹو بنا ہوا دیکھا گیا تھا۔

سری لنکا جو اکثریتی بدھ قوم پر مشتمل ہے ، وہ مذہب کو ملنے والی شدید دھمکیوں بارے سخت حساس ہے ۔اگست 2012ء میں تین فرانسیسی سیاحوں کو بدھا کے مجسمے کو پیار کرنے پر ، جسے بے ادبی کی نشانی سمجھا جاتا ہے ، تین ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا تھا اور انہیں پانچ سال کے معطل بھی کردیا گیا تھا ، سری لنکا نے 2010ء میں امریکی ریپ سٹار ایکون کو اس کی ویڈیو جس میں ایک کم کپڑے پہنے عورت کو بدھا مجسمے کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، کی بناء پر دورے سے روک دیا تھا ، یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی کہ گرفتار برطانوی خاتون کو ڈیپورٹ کردیا گیا ہے ۔