مسلمانوں میں فتنہ وفساد پیدا کرنیوالی سوچ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے، سعودی وزیرداخلہ

بدھ 23 اپریل 2014 08:08

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی قیادت میں اسلام کے صحیح عقیدے کی تشہیر کے ساتھ ایسے گمراہ کن اور منافی اسلام خیالات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا جو عوام اور مسلمانوں میں فتنہ و فساد پیدا کرتے اور دین و وطن کی تضحیک کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران شہزادہ محمد بن نائف کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کی مدد سے ملک میں دہشت گردی کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت واضح حکمت عملی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور گمراہ کن خیالات کو تبدیل کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لارہی ہے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متشدد رجحانات کے حامل لوگوں کو قومی دھارے میں لایا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں گمراہ کن خیالات رکھنے والے 90 فی صد شدت پسندوں نے اپنے خیالات سے توبہ کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :