میٹھے کا زیادہ استعمال موٹاپے و ذیابیطس کے ساتھ ساتھ بھولنے کی بیماری میں بھی مبتلا کرا سکتا ہے،تحقیق

بدھ 23 اپریل 2014 08:09

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ میٹھے کا زیادہ استعمال موٹاپے اور ذیابیطس کا باعث بننے کے علاوہ بھولنے کی بیماری میں بھی مبتلا کرا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق خون میں شوگر کی کم مقدار نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی طور پر بھی فائدے مند ہے۔اس کے برعکس ہائی شوگر لیول دماغی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔