سیلاب ، خدمت اور محبت کا ذکر ،لوگوں کا تالیاں بجا کر شہبازشریف کو خراج تحسین ،”سیلاب کے دوران شہبازشریف کی جنوبی پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے “، جنوبی پنجاب کے بہن بھائیوں کی خدمت کوئی احسان نہیں ، میری ذمہ داری اور فرض تھا جسے نبھانے کی بھرپور کوشش کی، شہبازشریف

بدھ 23 اپریل 2014 08:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں انتہائی مصروف دن گزارا اورخواجہ غلام فرید  یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علا وہ شیخ زیدہسپتال کے ایمرجنسی اور سی سی یو وارڈز کا افتتاح بھی کیا- وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال کے دوسرے سالانہ کانووکیشن میں شرکت بھی کی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 2010 کے دوران جنوبی پنجاب میں آنے والے بد ترین سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت آپ کا یہ خادم نہ صرف کئی روز بلا ناغہ دن رات اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی خدمت میں مصروف رہابلکہ اپنا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں کے لئے وقف کر دیا تھا-یہ خدمت جنوبی پنجاب کے بہن بھائیوں کے لئے کوئی احسان نہیں بلکہ میری ذمہ داری اور فرض تھا جسے نبھانے کی بھرپور کوشش کی اور الحمدالله جنوبی پنجاب کے مسلسل دوروں سے مجھے سیلاب متاثرین کے حالات سے بہت آگاہی حاصل ہوئی اورہم مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی اس بات کو بہت سراہا او رکہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف جنوبی پنجاب کے عوام سے خصوصی محبت کرتے ہیں اور ہم سیلاب کے دوران مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی بے لوث خدمت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :