ایل پی جی کی قیمت میں کمی ،پیٹرول ، ڈیزل سے 50فیصد سستی ہوگئی

بدھ 23 اپریل 2014 08:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو ، 100روپے گھریلو سلنڈر ، 385روپے کمرشل سلنڈر میں کمی۔ مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کردی۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث لوکل گیس پیداوار میں اضافہ ہے، جس کے نتیجہ میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا گیس کی ڈیمانڈ اور سپلائی اورمصنوئی قلت کا ڈرامہ ختم ہوگیا ہے ۔

چےئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ یکم مئی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے اور حکومت کی بہتر پالیسی کے نتیجہ میں رواں سال گیس کی لوکل پیداوار میں 500میٹرک ٹن مزید اضافہ ہوگا، وزارت پیٹرولیم اور وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی کیلئے انتھک محنت پرمشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایل پی جی پیڑول اور ڈیزل کے مقابلے میں تقریبا 50فیصدتک سستی ہوگئی ہے جس سے غریب رکشہ ، ٹیکسی ڈرائیور کو سکھ کا سانس آیا ہے۔شہروں کی نئی قیمتیں کچھ اس طرح ہوں گی ۔کراچی110روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1270۔ لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، 115روپے فی کلو، 1330روپے گھریلو سلنڈر۔ حیدر آباد، گجرات، بہاولپور، ملتان ، جہلم ، راولپنڈی، اٹک ، میرپور 120روپے فی کلو، 1390روپے گھریلو سلنڈر۔پشاور ، مظفرآباد 125روپے فی کلو، 1450روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، باغ130روپے فی کلو، 1510روپے گھریلو سلنڈر۔

متعلقہ عنوان :