کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک روزہ مندی کے بعد ہی تیزی کی سمت گامزن ہو گئی،کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے انڈیکس ایک بار پھر29000پوائنٹ کی سطح عبور کر گیا ، کاروباری حجم70کھرب روپے کی سطح کے قریب پہنچ گیا اور کاروباری لین دین بھی پیر کی نسبت3کروڑ شیئرز زائد رہا

بدھ 23 اپریل 2014 08:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء ) کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک روزہ مندی کے بعد ہی تیزی کی سمت گامزن ہو گئی،کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے انڈیکس ایک بار پھر29000پوائنٹ کی سطح عبور کر گیا جبکہ کاروباری حجم70کھرب روپے کی سطح کے قریب پہنچ گیا اور کاروباری لین دین بھی پیر کی نسبت3کروڑ شیئرز زائد رہا ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ سندھ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کی ہدایت ،سندھ کی دو بڑی سیاسی قوتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہونے کی اطلاعات اور اس کے نتیجے میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے امکانات پر منگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کارو ں کی سیمنٹ ،بینکنگ ،توانائی سیکٹر میں سرگرمی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 28900،29000، 29100اور29200پوائنٹ کی4نفسیاتی حدوں کو عبور کر گیا تاہم تکینکی گراوٹ کے خدشات پر چھوٹے سرمایہ کاروں تذبذب کا شکار ہے اور منافع کی غر ض سے شارٹ ٹرم فروخت نے انڈیکس کو29200پوائنٹ کی سطح سے نیچے گرا دیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 313.07پوائنٹ کے اضافے سے29191.84پوائنٹ پر بند ہوا اسی طرح 220.28پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20337.55پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21591.61پوائنٹ سے بڑھ کر21791.59 تک جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نئی سرمایہ کاری نے سرمائے کے حجم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اورکاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 63ارب3کروڑ13لاکھ21ہزار930روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب31ارب5کروڑ43لاکھ65ہزار927روپے سے بڑھ کر69کھرب 94ارب8کروڑ56لاکھ 87ہزار857روپے ہو گیا ۔منگل کومارکیٹ میں 19کروڑ14لاکھ85ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ پیر کے روز16کروڑ29لاکھ53ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر360کمپنیوں کا کاروبار ہوا تھا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،157میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف سیمنٹ 1کروڑ94لاکھ ،لافارج پاکستان 1کروڑ6لاکھ ،فیصل بینک99لاکھ ،کے الیکٹرک98لاکھ اور نیشنل بینک 81لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 240روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ میں57.66روپے کا اضافہ جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤمیں 100روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں49روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :