سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج،،عدالتی کمیشن آج سے کام شروع کرے گا،پہلی سماعت میں اعلیٰ حکام،حامد میرکے بھائی اور دیگر کو طلب کئے جانے کا امکان،آئی جی سندھ واقعہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ پیش کریں گے،ملک بھرمیں صحافیوں کا حامدمیرپرحملے کیخلاف احتجاج جاری،خون کے آخری قطرے تک حامدمیرکاساتھ دینے کاعزم،کسی صورت جیوکالائسنس منسوخ نہیں ہونے دینگے،ہم کسی فوجی یاادارے کیخلاف نہیں،مطالبات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،میڈیا مالکان اشتہارات کی لڑائی ترک کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی جد وجہد کریں ،کچھ لوگ حامدپرحملے کو ڈرامہ قراردے رہے ہیں،آج متحد نہ ہو ئے تو کل ہمیں کوئی بھی نہیں بچا سکے گا،نیشنل پریس کلب کے باہرمظاہرے سے صحافتی تنظیموں کاخطاب