ائیر چیف کی چینی فوجی حکام سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کی

جمعرات 24 اپریل 2014 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے چین کے دورے کے دوران وائس چیئر مین جنرل فین چانگ للان ،ایڈمرل سَن جیانگیوژ اور وائس ایڈمرل زو ہیننگ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل سَن جیانگیو نے ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں ”آبزرورسٹیٹس“حاصل کرنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ کو مبارک باد پیش کی۔