نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر وفاقی وزیر ریلوے کا اچانک دورہ اسٹیشن، اسپتال کی حالت زار کا معائنہ ،اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں،مختصر ٹائم میں صفائی کرنے کے ریکارڈ توڑ دئیے ،بھریا روڈ اسٹیشن پر وفاقی وزیر کی ٹرین کو راستہ دینے کے لئے روکی جانے والی ذکریا ایکسپریس کے مسافروں کا شدید احتجاج، مین ریلوے ٹریک پر دھرنا

جمعرات 24 اپریل 2014 07:52

نواب شاہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء )حیدرآبا د سے سکھر جاتے ہوئے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر وفاقی وزیر ریلوے کا اچانک دورہ اسٹیشن اور اسپتال کی حالت زار کا معائنہ ۔اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں مختصر ٹائم میں صفائی کرنے کے ریکارڈ توڑ دئے ۔بھریا روڈ اسٹیشن پر وفاقی وزیر کی ٹرین کو راستہ دینے کے لئے روکی جانے والی ذکریا ایکسپریس کے مسافروں کا شدید احتجاج مین ریلوے ٹریک پر دھرنا ۔

وفاقی وزیر کو آدھے گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے بعد روہڑی جانے کے لئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شالیمار ایکسپریس میں روانہ ہوئے اطلاع ملنے پر نواب شاہ ریلوے اسٹیشن عملے نے وفاقی وزیر کے ممکنہ وزٹ کے پیش نظر مختصر ٹائم میں تمام ریلوے اسٹیشن کی صفائی کرکے ریکارڈ قائم کردیا اس موقع پر اسٹیشن پر موجود مسافر بھی عملے کی پھرتیاں دیکھ کر حیران رہ گئے ۔

(جاری ہے)

اسی دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین میں نواب شاہ پہنچے اور صرف تین منٹ میں انہوں نے ریلوے اسٹیشن کے انتظامات اور ریلوے کے اجڑے ہوئے اسپتال کا دور سے جائزہ لیا اور ٹرین میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر کی ٹرین کو راستہ دینے کے لئے کراچی جانے والی ذکریا ایکسپریس کو بھریا روڈ اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا جس کے مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریک پر دھرنا دیا اورشالیمار ایکسپریس کو روک لیا اور نعرے بازی کی اسی دوران آدھے گھنٹے تک ریلوے ٹریک معطل رہا بعد ازاں انتظامیہ نے مسافروں کو منا لیا اور وفاقی وزیر ریلوے کی ٹرین کو روانہ کرکے ذکریا ایکسپریس کو بھی روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :