فلسطینی دھڑوں میں اختلافات ختم ، وزیراعظم کا 7ماہ میں انتخابات کا اعلان

جمعرات 24 اپریل 2014 07:32

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف برسر پیکار فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کے درمیان تمام باہمی اختلافات ختم ہو گئے , زیراعظم اسماعیل نے خوش خبری سناتے ہوئے آئندہ 7ماہ میں انتخابات کرانے کا علان کر دیا، عرب ٹی وی کے مطابق غزہ میں متحارب فلسطینی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے بعد حماس کے وزیراعظم اسماعیل ہنئیہ نے کہا ہے کہ ان کے باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور دونوں دھڑوں کے درمیان مفاہمتی سمجھوتے پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے اسماعیل ہنئیہ نے کہا ہے کہ آیندہ سات ماہ کے دوران عام انتخابات ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ فتح اور حماس کے درمیان مفاہمتی سمجھوتے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز حماس کی قیادت سے مذاکرات کے لیے فتح کا اعلیٰ سطح کا وفد غزہ بھیجا تھا۔اس وفد کے ایک رکن باسم صالحی نے بتایا ہے کہ مجوزہ سمجھوتے کے تحت آیندہ پانچ ہفتوں کے دوران ایک مشترکہ عبوری حکومت قائم کی جائے گی اور اس کے چھے ماہ کے بعد عام انتخابات ہوں گے۔