کانگو میں ٹرین حادثہ، کم از کم 30افراد ہلاک معتدد زخمی

جمعرات 24 اپریل 2014 07:34

برازا ویل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء ) افریقی ملک کانگو میں ایک مال بردار ریل گاڑی پٹری سے اْتر گئی جسکے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی ترجمان لیمبرٹ مینڈے نے بتایا ہے حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے پیشتر کی حالت نازک ہے اور ہلدکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

کانگو میں مال بردار ریل گاڑیوں پر لوگوں کا مفت سفر سے لطف لینے کے لیے چھلانگ لگا کر سوار ہونا عام بات ہے۔ ریلوے یونین کے مطابق ٹرین کو حادثہ کاٹنگا صوبے کے کاٹون گالا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے

متعلقہ عنوان :