وزیراعلیٰ پنجاب سے سری لنکن ہائی کمشنر اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید فرحان کی الگ الگ ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سری لنکا کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،شہباز شریف

جمعرات 24 اپریل 2014 07:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سری لنکن ہائی کمشنر اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید فرحان کی الگ الگ ملاقات ۔میڈیا رپورٹس کے میاں شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر جایا یتھ ویٹرک کوڈ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکن کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان سارک ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کا خواہاں ہے اور سری لنکا کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔بعد ازاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید فرحان بھی وزیراعلی سے ملے۔ ملاقات میں دفاعی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔