کوئٹہ میں پولیس پر تشدد کرنے والے 150 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 24 اپریل 2014 07:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس پر تشدد کرنے والے 150 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منان چوک پر وکلاء کی جانب سے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد اور پولیس موبائل وین کی توڑ پھوڑ کرنے کے واقعہ کیخلاف پولیس نے تھانہ سول لائن اور سٹی میں بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز قانون دان ظہور احمد شاہوانی ایڈووکیٹ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ  بلال کاسی ایڈووکیٹ  ولی خان ناصر ایڈووکیٹ  قاسم اچکزئی ایڈووکیٹ سمیت 150 سے زائد وکلاء کیخلاف عوام میں خوف و ہراس پھیلانے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے سمیت 13 سے زائد دفعات پر مشتمل مقدم درج کر لیا گیا جن میں 147,148,149,353,186,504,506/2,337AD,337DLسمیت دیگر دفعات شامل ہیں واضح رہے کہ وکلاء نے کوئٹہ کے علاقے منان چوک پر دوران احتجاج وہاں موجود پولیس موبائل پر دہاوا بول دیا تھا اور گاڑی میں موجود اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔