وزیراعظم میاں نواز شریف کل 402 میگاواٹ کے کے اوچ ٹو ری سائیکل پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

جمعرات 24 اپریل 2014 07:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کل جمعہ کو 402 میگاواٹ کے اوچ ٹو ری سائیکل پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ ایک انٹرویو میں سیکرٹری پانی و بجلی سیف الله چٹھہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ جی ڈی سوئس کمپنی نے مکمل کیا ہے اور اس پر 61 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اوچ ٹو پاور پلانٹ کو چلانے کیلئے گیس کے موجودہ نظام پر فرق نہیں پڑے گا ۔

دوسری طرف گدو کے 243 میگاواٹ کے یونٹ مکمل چلنے کے بعد ان کی بھاپ سے تیسرا پلانٹ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس سے مزید 261 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ اور گدو کی اپنی صلاحیت کے مطابق 747 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوہستان میں دیڑ خواڑ منوصبہ بھی اسی ماہ پیداوار شروع کردے گا اور اس کا افتتاح بھی وزیراعظم کریں گے۔ منصوبہ سے 138 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں ائے گی انہوں نے کہا کہ پندرہ مئی کے بعد ٹھٹھہ میں جھمیر کے مقام پر پچاس میگاواٹ کا ونڈ پاور منصوبہ بھی اپنی پیداوار شروع کردے گا۔ جبکہ مندی پور پاور پراجیکٹ کا افتتاح بھی 30 مئی کو کو کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :