سوات ضمنی الیکشن تما م تیاریاں مکمل، پولنگ آج ہوگی،کُل9اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں ،مجموعی طور پر ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقہ میں عام تعطیل ہوگی

جمعرات 24 اپریل 2014 07:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)سوات ضمنی الیکشن تما م تیاریاں مکمل، پولنگ آج بروز جمعرات 24اپریل2014 کو ہوگی۔ کُل9اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں۔مجموعی طور پر ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ضمنی الیکشن میں رائے دہی استعمال کرنے کیلئے حلقہ میں ضمنی الیکشن کے روز عام تعطیل ہوگی۔صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سونو خان بلوچ نے کہا ہے۔

کہ حلقہ پی کے86سواتVIIکیلئے جمعرات 24اپریل 2014کوہونیوالے ضمنی انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متعلقہ الیکشن مٹیریل پولنگ سٹاف کے حوالہ کرکے انہیں اپنے پولنگ سٹیشنوں کوروانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 72987جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 61833ہے۔

اس طرح حلقہ میں کُل 85پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں مرد حضرات کے لئے 29خواتین کے لئے 29جبکہ 27پولنگ اسٹیشن مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں۔حلقہ میں کُل 211پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں مرد حضرات کے لئے 116اور خواتین کے لئے 95بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اس انتخاب کے انعقاد کے لئے 85پرائذائڈنگ آفیسرز ، 211اسسٹنٹ پرائزائڈنگ آفیسرز اور 211پولنگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔

جن کو باقاعدہ تربیت دی جاچکی ہے۔ سونو خان بلوچ نے مزید کہا۔ کہ مجموعی طور پر 9امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔ جن میں آفتاب شاہد آلہ آباد( آزاد)، ڈاکٹر حیدر علی خان ( پی ٹی آئی)، سردار خان( پی ایم ایل (ن))، سیار خان(آزاد)، شیر رحمان(عوامی ورکرز)، ضیاء اللہ خان( آزاد)، علی شاہ( جے یو آئی (ف))، محمد شاہی خان(پی پی پی پی ) اور محمد مختیار( پختونخواملی عوامی پارٹی) شامل ہیں۔

انہوں نے کہا۔ کہ پولنگ کے دن حلقہ میں عام تعطیل ہوگی۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پرئذائڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔سونو خان بلوچ نے ووٹرز سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ پولنگ کے دن بلاخوف و خطر پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے قومی فریضہ انجام دیں۔ یاد رہے۔ کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمنی انتخاب کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات اورجناب شوکت اللہ شاہ سول جج خوازخیلہ سوات کو بالترتیب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔ اور ان کی معاونت کے لئے حضرت عمر تحصیلدار خوازہ خیلہ کوبطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرمقرر کردیا گیا ہے۔