سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں میں کنٹریکٹ کا تنازعہ طے پا گیا ،بورڈ کھلاڑیوں کو آئی سی سی اورایشین ایونٹس میں شرکت کی صورت میں دس فیصد اضافی معاوضہ دے گا، مالنگا ٹی ٹونٹی ، میتھیوز ٹیسٹ ، ون ڈے میں سری لنکن ٹیم کے کپتان مقرر

جمعرات 24 اپریل 2014 07:25

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازعہ بالاخرحل ہوہی گیا۔ بورڈ کھلاڑیوں کو آئی سی سی اورایشین ایونٹس میں شرکت کی صورت میں دس فیصد اضافی معاوضہ دے گا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان جاری سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔ کرکٹ بورڈ کی تین رکنی مصالحتی کمیٹی نے آئی لینڈرز کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیلئے راضی کرہی لیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے کپتان اینجلو میتھیوز سے ملاقات کرکے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کواگلے پانچ سال تک آئی سی سی اورایسی سی ایونٹس میں شرکت پردس فیصد اضافی معاوضہ دیگا۔ اطلاق حالیہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پرنہیں ہوگا۔ کھلاڑیوں نے بورڈسے بیس فیصد معاوضہ کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب لیستھ مالنگا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقررکردیا گیا ہے۔ اینجلومیتھیوزبدستورٹیسٹ اورون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :