آ ئی او سی کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگانے قومی سپورٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،سید اظہر علی شاہ

جمعرات 24 اپریل 2014 07:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے واضح کردیا ہے کہ آ ئی او سی کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگانے قومی سپورٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی پابندی ہی سے ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا،کل کے بجائے پابندی آج لگ جائے تو بہتر ہے حکومت کوان افواہوں کی زد میں نہیں آناچاہئے ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ پاکستان میں ایک اولمپک ایسوسی ایشن ہے جسکے ساتھ زیادہ تر انٹر نیشنل فیڈریشنز سے الحاق شدہ نیشنل فیڈریشنز ہیں اور آئی او سی دوسری پی او اے کو مانتی ہے ،جسکے باعث قومی سپورٹس فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز میں کئی متوزی فیڈریشنز بن گئی ہیں اور انہی اختلافات اورمتوازی فیڈریشنز بننے سے پاکستان سپورٹس کے معاملات چلانامشکل بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پاکستان جیسے حالات تھے ،جبکہ آئی اوسی کی جانب سے انڈیاپر پابندی لگنے سے ہی سارا معاملہ حل ہوا۔انہوں نے کہاکہ انٹر نیشنل اولمپک سے جو گرانٹ آرہی ہے وہ چند نام نہاد فیڈریشنوں پر خرچ کیا جارہاہے اور اس سے یہ سلسلہ روک جائے گا۔سب سے بڑاایونٹ کوریامیں منعقدہ ایشین گیمز ہے جس میں پاکستانی ہاکی فیڈریشن اور دوسری فیڈریشنز بہتر گیمز کرنے پر اپنے ۔

ئے اولمپک گیمزمیں شرکت کرسکتے ہیں۔پابندی لگ جائے توایشین گیمزمیں بہت فیڈریشنزآئی او سی جھنڈے کے تحت شرکت کرسکتی ہیں اور اسکے ساتھ پاکستان کی قومی سپورٹس پالیسی تمام فیڈریشنز پر لاگوہاجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ پابندی کل لگانی ہے تو آج ہی لگادیں ۔اس فیصلے ہی گروپ بندی ختم ہوگی اور قومی پالیسی کے تحت میں ملک میں کھیلوں کے نظام احسن طریقے سے چلانے میں مددملے گی۔حکومت آئی او سی کی پابندی افواہوں کے زد میں نہیں آنا چاہئے ۔پابندی لگنے سے قومی فیڈریشنز پر قومی سپورٹس پالیسی لاگوہوجائے گی اور ملک میں متوازی فیڈریشنز بننے کا کلچربھی ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :