مقبوضہ کشمیر میں انتخابات رائے شماری کا نعم البد ل نہیں ہو سکتے،پاکستان ،پاکستانی اداروں پر عالمی میڈیا میں تنقید حیرانگی کی بات نہیں ہے ۔ پاکستانی اداروں پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے اندرونی معاملات پر نظر ڈالیں۔نریندر مودی کے لوگوں کا پاکستان کے دورے کے حوالے سے معلومات نہیں، وزیراعظم 30 اپریل سے برطانیہ کا دورہ کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا کوئی شیڈول نہیں ہے تاہم ایرانی وزیر داخلہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں ہوا،وزیر اعظم نواز شریف15 مئی سے قبل ایران کا دورہ کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی بریفنگ