ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو چالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی

جمعہ 25 اپریل 2014 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء )ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کو چالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کے مطابق بنک کے وسطی اور مغربی ایشیاء کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کلاس گرہے اْسر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرضہ تعاون کے ایک پروگرام کا حصّہ ہے جس سے توانائی کے شعبے کو قابل اعتماد، پائیدار اور محفوظ بنانے کیلئے اصلاحات کی جاسکیں گی۔

ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے پروگرام سے موجودہ ٹیرف اور سبسڈیز کو از سرِ نو متعین کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ پاکستان کی حکومت ماسوائے کم آمدنی والے صارفین کے دو ہزار سولہ تک سبسڈیز کا خاتمہ چاہتی ہے۔توقع ہے کہ پورے پروگرام پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور یہ دو ہزار اٹھارہ تک مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :