ملبے کا لاپتہ طیارے سے تعلق ثابت نہیں ہوا، آسٹریلوی حکام

جمعہ 25 اپریل 2014 08:26

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء)آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا ہے کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کے مغربی ساحل سے ملنے والے ملبے کا ملائشیا ایئرلائنز کے لاپتہ طیارے سے تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیورو کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملبے کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس بات کا کافی امکان ہے کہ اس کا گمشدہ طیارے سے تعلق نہیں۔ خیال رہے کہ ملائشیا ایئرلائنز کا ایک طیارہ تقریبا سات ہفتے قبل کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ تب سے ہی طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔