افغانستان میں ایک خیراتی ادارے کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال میں محافظ کی فائرنگ ، تین امریکی فوجی ہلاک ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن میں دو اہم کمانڈروں سمیت آٹھ طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

جمعہ 25 اپریل 2014 08:26

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء) افغانستان میں ایک خیراتی ادارے کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال میں محافظ کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دو اہم کمانڈروں سمیت آٹھ طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خیراتی ادارے کے زیر انتظام چلنے والے ایک ہسپتال میں ایک محافظ کو فائرنگ سے تین غیر ملکی ہلاک ہوگئے یہ بات افغان حکام نے بتائی ہے ہسپتال کے عملے نے کہا ہے کہ متاثرین میں سے کم از کم ایک غیر ملکی ڈاکٹر تھا وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیور انٹرنیشنل میں ایک محافظ کی فائرنگ سے تین غیر ملکی ہلاک اور طبی عملے کی ایک خاتون زخمی ہوئی ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ غزنی کے ضلع آندار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس میں دو اہم طالبان کمانڈر ولید منصور اور عزیزاللہ سمیت آٹھ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔