امریکہ، شراب کے ایک ملعون ڈیلر کو سز اموخر کردی گئی

جمعہ 25 اپریل 2014 08:29

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء)ایک امریکی فیڈرل عدالت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ شراب کے ایک ملعون ڈیلر روڈی کرنیاون ،جو انگور کی جعلی شراب تیار کرنے کے فراڈ کے جرم کا مرتکب پایا گیا ہے ، کو سزا سنانے کی تاریخ 29مئی تک مئوخر کردی گئی ہے۔قبل ازیں ملزم کو یہ سزا سنانے کی تاریخ جمعرات مقرر کی گئی تھی ، انڈونیشیاء نژاد 37سالہ کرنیاون کو دسمبر میں جرم کا مرتکب پایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ شہرت کی بلندیوں سے حیرت انگیز طور پر تنزلی کا شکار ہو گیا اور اسے اس جرم میں40سالہ قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹرز نے ایسا جعلی شراب ڈیلر قرار دیا جس نے جعلی شراب کی فروخت سے لاکھوں ڈالر کمائے اور لالچ کی وجہ سے ایک کٹر جھوٹا ثابت ہوا ۔کرنیاون نے ، جسے کبھی انگور کی عمدہ شراب کی خصوصی دنیا میں شراب کے پانچ سرفہرست کلکٹروں میں شمار کیا جاتا تھا ، لکھ پتی حیثیت میں جیٹ سیٹ لائیوسٹاک کی زندگی بسر کی ہے ۔دریں اثناء کرنیاون لاس اینجلس کے نواح میں آرکیڈیا میں اپنی چینی ماں کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں اپنے باورچی خانے یا ”میجک سیلر“ میں نیلام میں یا کلکٹروں کو براہ راست ایک ہزار سے زائد انگور کی جعلی شراب کی بوتلیں فروخت کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :