موبائل فون کارڈز پر دگنا ٹیکس لگنے کا امکان ، ایف بی آر کو آئندہ وفاقی بجٹ میں ترمیم کی ہدایت کردی

جمعہ 25 اپریل 2014 08:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء) موبائل فون کارڈز پر دگنا ٹیکس لگنے کا امکان ہے ایف بی آر کو آئندہ وفاقی بجٹ میں ترمیم کی ہدایت کردی گئی۔ایف بی آر موبائل فون کمپنیوں سے 19.5 فیصد ٹیکس وصول کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل کمپنیاں پہلے ہی صوبوں کو19.5 فیصد ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔ ٹیکس دگنا ہونے کی صورت میں100روپے والے کارڈ پر 54 روپے کی کٹوتی ہوگی۔وزارت خزانہ کی طرف سے ایف بی آر کو آئندہ بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترمیم کی تجویز کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :