ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر11ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

جمعہ 25 اپریل 2014 08:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر11ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 18اپریل کو ختم ہونے والے مالیاتی ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11ارب75کروڑ38لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 2ارب2کروڑ6لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 4ارب9کروڑ84لاکھ ڈالر سے بڑھ کر7ارب1کروڑڈالر ہو گئے جبکہ شیڈول بینکوں کے زرمبادلہ ذخایر4ارب74کروڑ38لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں بانڈز کے اجراء سے 2بلین ڈالر حاصل ہوئے جبکہ 139ملین ڈالر اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے وصول ہوئے ہیں ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 18اپریل تک مرکزی بینک نے سروسز پر بیرونی ادائیگیوں کی مد میں 96ملین ڈالر کی ادائیگی بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :