رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ، چارمرتبہ کے فائنلسٹ ڈیوڈ فیررکا سفردوسرے راؤنڈمیں ہی ختم ہوگیا

جمعہ 25 اپریل 2014 08:20

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء) عالمی نمبرایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈمیں پہنچ گئے۔ چارمرتبہ کے فائنلسٹ ڈیوڈ فیررکا سفردوسرے راؤنڈمیں ہی ختم ہوگیا۔بارسلونا میں جاری کلیکورٹ ایونٹ میں نڈال کوتیسرے راؤنڈ تک رسائی کیلئے ہموطن البرٹ راموس کیخلاف جدوجہد کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

ٹاپ سیڈ نڈال نے راموس کوسات چھ اورچھ چارسیزیرکیا۔ نڈال گزشتہ نوٹورنامنٹس میں سے آٹھ جیت چکے ہیں۔چارمرتبہ کے فائنلسٹ سیکنڈ سیڈ ڈیوڈ فیرردوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی نمبرپانچ ڈیوڈ فیررجارجیا کے تیموراز گبشولی کیخلاف روایتی کھیل پیش نہ کرسکے۔ گبشولی نے فیررکیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں چھ چاراورچھ دوسے فتح سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :