پاکستان علماء کونسل کا26 مئی کو اسلام آباد میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کا اعلان،قوم فو ج اور آئی ایس آئی کے وقار کا تحفظ کرے گی،علامہ طاہر محمو د اشرفی ،مذاکرات کے معاملے پرحکومت فوج میں اختلاف کی باتیں درست نہیں وزیراعظم وضاحت کرچکے،طالبان فائر بندی میں توسیع کے اعلان کے ساتھ ساتھ مغویوں کو رہا کریں ، حکومت بھی طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کرے 19 رہا کئے گئے افراد کا تعلق ٹی ٹی پی سے نہیں ، فائر بندی کے ساتھ زبان بندی بھی ہونی چاہیے، حامدمیر پر حملہ افسوسناک لیکن قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، میڈیا گروپ اب عدالتی کمیشن اور پیمرا سے تعاون کرے، دنیا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔ کانفرنس سے خطاب بعد ازاں پریس کانفرنس