بھارت ، پٹنہ میں انتخابی ڈیوٹی سے واپسی پر پانچ پولیس اہلکار قتل

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:49

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)تامل باغیوں نے گزشتہ روز مشرقی بھارت کے حساس ترین علاقے میں انتخابی ڈیوٹی دے کر واپس آنے والے 5پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا ، یہ بات سرکاری حکام نے بتائی۔

(جاری ہے)

یہ حملہ جھار کھنڈ میں ہوا جو 12ویں ریاست ہے جہاں گزشتہ روز ووٹرز متعدد مرحلوں پر مشتمل بھارتی عام انتخابات میں ووٹ ڈال رہے تھے ۔جھارکھنڈ پولیس کے سربراہ راجیو کمار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ہمارے پانچ بہادر آدمی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :