میکسیکو، جرم کے بے تاج بادشاہ کوقتل کے جرم میں عمرقید کی سزا

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)میکسیکو کے جرم کے ایک بے تاج بادشاہ ، جس نے سرحدی شہر سائٹوڈاڈ جویریس میں امریکی قونصل خانہ سے متعلق تین افراد کو ہلاک کرنے کا حکم دیا ، گزشتہ روز ٹیکساس میں عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ۔ارٹوروگیلیگوس کسٹرلیوں کو ، جسے فروری میں قتل ، منشیات کی سمگلنگ اور رقوم کی منتقلی کے الزام میں سزا دی گئی تھی ، 1.8ملین ڈالر بھی ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بات ڈرگ انفورسٹمنٹ ایڈمنسٹریشن ( ڈی ڈی اے) نے بتائی ہے ۔باریو رمیز ٹیکا نامی منشیات گروپ کے سربراہ گیلیگو کو 2010ء میں امریکی قونصل خانہ کی ملازمہ لیسلائی این اینریکورئنز ، اس کے شوہر اور قونصل خانہ کی ایک اور ملازمہ کے شوہر کو قتل کرنے پر دو سال قبل امریکہ بدر کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

وہ جب ایک چلڈرن پارٹی سے روانہ ہوئے تو مسلح افراد کے ایک گروہ نے ان کا تعاقب کیا اور انہیں الگ الگ حملوں میں ان کی گاڑیوں میں ہلاک کردیا گیا ، اس وقت اینریکوئینز حاملہ تھی ۔

ڈی ڈی اے کے ایڈمنسٹریٹر مائیکل لیون ہارٹ نے کہاکہ ڈی ڈی اے نے اس کو یقینی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے کہ آرٹوروگیلیگوس کیسٹرلیون جیسے بے رحم مجرموں کو ، جس نے معصوم افراد کو ہلاک کیا ، دنیا بھر میں منشیات کی بھاری مقدار سمگل کی اور تشدد پر اکسایا یا پکڑا جائے اور پابند سلاسل کردیا جائے ۔