انڈونیشیاء ، ہائی جیکنگ کا شبہ ،آسٹریلوی مسافر طیارے کی لینڈنگ

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:49

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)ایک ورجن آسٹریلوی مسافر طیارہ مشتبہ طور پر ہائی جیکنگ کے بعد جمعہ کے روز بالی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ، یہ بات انڈونیشیاء کی فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہی۔ترجمان ہادی تجاجانتو نے میٹرو ٹی وی ٹیلی ویژن سٹیشن کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ 737-800 طیارہ برسبین سے بالی جاتے ہوئے ہائی جیک کیا جاچکا ہے اور مزید بتایا کہ یہ ورجن پرواز تھی ۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک سینئر اہلکار ہیری بھکتی نے میٹرو ٹی وی کو بتایا کہ پائلٹ میں عندیہ دیا ہے کہ طیارہ ہائی جیک ہو چکا ہے ، یہ اطلاع تھی کہ ایک مسافر نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ، ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔گرودھا پرواز، جوبالی سے ٹیک آف کرنے والی تھی ، پر سوار ایک مسافر پلانی موہن نے کہا کہ میرے طیارے کے کپتان نے اعلان کیا کہ پرواز میں غیر معمولی تاخیر ہے کیونکہ بالی ایئرپورٹ پر ایک طیارہ ہائی جیک ہورہا ہے جو کہ ہم سے 150میٹر دور ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے کم ازکم فوجی قسم کی پانچ گاڑیوں کو ، جن میں وردیوں میں ملبوس اہلکار سوار تھے ، طیارے کی طرف جاتے ہوئے دیکھا ، پھر ورجن طیارے کو سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کی جانب سے خالی کرایا گیا۔فلائٹ اٹنٹڈنٹ کا کہنا تھا کہ اسے ایئرپورٹ کے ایک مختلف حصے کی طرف لے جایا گیا ہے ۔بالی کا ایئرپورٹ بند دکھائی دیتا ہے ، ہمیں بتایا گیا ہے کہ کوئی پرواز روانہ ہو گی نہ ہی یہاں اترے گی اور پائلٹ ہمارے طیارے سے کسی کو نیچے اترنے کی اجازت نہیں دے رہا ۔

رپورٹ کے مطابق ورجن آسٹریلیا طیارے میں سوار نشے میں دھت ایک مسافر کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہائی جیک الرٹ کا ٹرائیگر دبانے کے بعد بالی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ، یہ بات ایئرلائن اور انڈونیشیاء کے حکام نے جمعہ کو بتائی ۔انڈونیشیاء کے ساحلی جزیرے پر ورجن آسٹریلیا کے ایک اہلکار ہیرو سدجیٹمیکو نے کہاکہ یہ ہائی جیکنگ نہیں ، یہ ایک غلط فہمی ہے،یہاں پر نشے میں دھت ایک شخص ، جس نے الکوحل کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا تھا، کے نتیجے میں جارحانہ عمل کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ۔ملک کی پولیس کے ترجمان سوہاردی الیاس نے کہا ہے کہ واقعہ کے بارے میں مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔