راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا نہیں کیا جائیگا، بھارتی سپریم کورٹ

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا نہیں کیا جائیگا جبکہ مقدمہ لارجر بنچ کے سپرد کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق چیف جسٹس پی ساتھیسیوام کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے راجیو گاندھی قتل کیس کی ملزمان کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ راجیو کے قتل کی سازش میں ملوث سات ملزمان کو ابھی رہا نہیں کیا جائیگا جبکہ مقدمے کے اہم ملزم جس کی سزائے موت تامل ناڈو حکومت نے عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کے لئے ایک لارجر بنچ تشکیل دیا جائیگا جبکہ مقدمے کی مزید کارروائی بھی اس آئینی بنچ کو سونپ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :