وزیراعظم کا مختصر دورہ نصیرآباد ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی صوبائی وضلعی آفیسران اورشرکاء کو اوچ پاور پلانٹ کی چیک پوسٹ پر روک لیا گیا

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:38

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء )وزیراعظم محمد نوازشریف کے مختصر دورہ نصیرآباد کے بعد سیکورٹی حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر حفظ ماتقدم کے طور پراراکین قومی وصوبائی اسمبلی صوبائی وضلعی آفیسران اورشرکاء کو اوچ پاور پلانٹ کی چیک پوسٹ پر روک لیا گیا قومی شاہراہ کی کلئرنس کے بعد تمام شرکاء کو جانے کی اجازت دے دی گئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوچ پاور ٹو کی تقریبات میں شرکت کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے وزیراعظم کی رخصت کے بعد پروگرام میں موجود اراکین قومی وصوبائی اسمبلی صوبائی وزراء سیکرٹری اورڈپٹی کمشنر نصیرآبادوجعفرآبادسمیت دیگرضلعی آفیسران شرکت کرنے والے شرکاء کو اوچ پاور پلانٹ کے گیٹ پر ہی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تقریباایک گھنٹے تک روک لیا گیا سیکورٹی حکام نے قومی شاہراہ کی کلئرنس کے بعد تمام شرکاء کو جانے کی اجازت دے دی ۔

متعلقہ عنوان :